تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار ہو گیا

Sep 12, 2021 | 10:25:AM
تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور  میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں رات کو موسلادھار بارش  کا سلسلہ جاری رہا، ڈیفنس، مال روڈ، گلبرگ، ایئر پورٹ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشنِ راوی، ملتان روڈ اور گڑھی شاہو کے علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ، مزنگ اور والٹن کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا،محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    مدرسے کا کھانا زہریلا، 30طالبعلموں کی حالت تشویشناک