امریکا نے نائن الیون تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کردیا 

Sep 12, 2021 | 10:51:AM

(24نیوز)امریکا نے نائن الیون کی ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا، ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔امریکی صدر پر نائن الیون متاثرین کا دباؤ تھا کہ تحقیقات سامنے لائی جائیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز پہلے تحقیقات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہائی جیکرز اور امریکا میں سعودی قونصل حکام کے تعلق پر تحقیقات سامنے لائی گئیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔سعودی سفارتخانہ واشنگٹن نے ایف بی آئی تحقیقات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نائن الیون میں سعودی حکومت کے ملوث ہونےکا کوئی بھی الزام صریح جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیںڈی این اے رپورٹ نے لڑکی کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کیاہوا جانیے!
 

مزیدخبریں