مثبت اشارے ملے ہیں ۔۔عالمی برادری جلد طالبان حکومت تسلیم کرلے گی:ذبیح اللہ مجاہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مثبت اشارے ملے ہیں, عالمی برادری جلد طالبان حکومت تسلیم کرلے گی۔
طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں,ہماری کوششیں جاری، ہم نے عالمی برادری کے مطالبات مانے ہیں، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے سے لیکر اس بات کی یقین دہانی تک افغانستان عالمی برادری کے لئے خطرہ ثابت نہیں ہوگا ہم نے تمام وعدے پورے کئے۔چاہتے ہیں امن وامان قائم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ طالبہ سے زیادتی۔۔خاتون ٹیچر نے ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے