بارش کی تباہ کاریاں،ایبٹ آباد میں 19افراد جاں بحق، 5زخمی

Sep 12, 2021 | 11:06:AM

(24نیوز)ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن کے دو اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،طورغر ایبٹ آباد میں  19 افراد جاں بحق ہو گئے ،پانچ افراد زخمی تین لاپتہ ہیں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایبٹ آباد کاکول میں بارشوں سے مکان کی چھت گر گئی ملبے تلے سات افراد دب گئے ریسکیو 1122 نے پانچ افراد کی لاشیں نکال لیں، ملبے تلے دبے دو افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ضلع طور غر جدباء میں آسمانی بجلی گرنے سے تین مکانات منہدم ہو گئے جن میں 14 افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں تین افراد ملبہ تلے دبے ہوئے ہیں ،جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی کنٹونمنٹ انتخابات، 2 جعلی پولنگ ایجنٹس گرفتار

مزیدخبریں