لاہورکنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، وارڈ نمبر 7کے امیدوار انتقال کر گئے،پولنگ معطل

Sep 12, 2021 | 11:42:AM

 (24نیوز)کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے  امیدوار شوکت محمود  انتقال  کر گئے جس کے باعث پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کے دوران ایک امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل معطل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر7 کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے سلسلسے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ملک بھر سے 1500 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    کنٹونمنٹ انتخابات ، میڈیا کو الیکشن کوریج سے روکدیا گیا

مزیدخبریں