(ویب ڈیسک)دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو تمام رشتوں سے اہم ہوتا ہے اور اگر دوست ہی دشمن بن جائے تو انسان کیا کرے،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک بوائے فرینڈ نے اپنی ہی گرل فرینڈ کو 4دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں موبائل شاپ پر کام کرنے والی 20 سالہ لڑکی کی کچھ روز پہلے گناسیلن نامی نوجوان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے۔ گناسیلن نے لڑکی کو یقین دلایا کہ وہ اسے پرائیویٹ کمپنی میں اچھی نوکری دلا دے گا۔نوکری کا جھانسہ دے کر گناسیلن کار میں لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ راستے میں اس نے لڑکی کو سافٹ ڈرنک میں نشہ آور دوا پلا دی جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ اس کے بعد ملزم نے اپنے 4 دوستوں کو بلالیا اور لڑکی کے ساتھ کار میں ہی اجتماعی زیادتی کی۔ہوش آنے پر متاثرہ لڑکی نے مزاحمت کی اور کار کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی این اے رپورٹ نے لڑکی کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کیاہوا جانیے!
لڑکی دہائیاں دیتی رہی مگر ظالموں کو ترس نہ آیا۔یہ منظر مقامی لوگوں نے دیکھا تو وہ کار کی طرف بڑھے تاہم ملزم کار کو بھگا کر لے گئے اور لڑکی کو بنگلورو ہائی وے پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ظلم کا شکار بننے والی لڑکی کو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزموں کو گرفتار کرکے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 3افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے