6 ماہ سے5 سال کی عمر تک بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کورونا کی 12 برس سے کم بچوں کے لئے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین تیار، منظوری کے بعد اکتوبر میں یورپ میں بچوں کو لگانا شروع کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پانچ سے گیارہ برس تک کے بچوں کے لئے جرمنی میں بائیو این ٹیک اور فائزر نے ویکسین تیار کرلی ہے جس کی اگلے ماہ منظوری ملنے کا امکان ہے۔ ڈیر شپیگل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اتھارٹیز نے تمام رپورٹس، کلینکل ٹرائلز اور انکے نتائج پر جانچ مکمل کرلی ہے جبکہ کمپنی نے ویکسین کی پروڈکشن بھی شروع کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری ملتے ہی بچوں کو ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیا جائے گا۔ کمپنی کی چیف میڈیکل افسر کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں چھ ماہ کے نوزائیدہ بچوں سے لے کر پانچ برس کے بچوں کے لئے بھی ویکسین تیاری کے نزدیک ہے۔
یادرہے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین یورپ اور امریکہ میں پانچ تا گیارہ برس کی عمر کے بچوں کے لئے منظور شدہ پہلی ویکسین ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کرتے ہوئے 13 ستمبر سے 15 سال عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 15 سے 18 سال عمر کے شہریوں کو صرف فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (فارم ب نمبر )لازماً درکار ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: 3 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا