نئےٹی وی چینل کا آغاز:لوگ صرف مثبت خبریں دیکھ سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف میڈیا ہاؤس انڈیا ٹوڈے گروپ کی نائب چیئرپرسن کالی پورے کا کہنا تھا کہ یہ چینل بھارت سمیت دنیا کے دیگر علاقوں سے انسانی کامیابیوں، امید، ایجادات اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے فرائض انجام دینے والوں کی کہانیاں دکھائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا ٹوڈےکی جانب سے نئے ٹی وی چینل کا آغاز کیا گیا ہے جو ناظرین کے لیے صرف اچھی اور مثبت خبریں نشر کرے گا۔مذکورہ چینل کا نام 'گڈ نیوز ٹوڈے' ہے جس پر لوگ صرف مثبت خبریں دیکھ سکیں گے۔
کالی پورے نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں تک خوشخبری پھیلانے اور اچھے کردار شیئر کرنے کی ضرورت ہے چاہے حقیقت کچھ بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مسکراہٹ، حوصلہ افزائی اور اپنے ارد گرد کی اچھی چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم ناکام ہیں، یہ ایک ایسا چینل ہے جو دل کو چھوتا ہے۔
کالی پورے نے مزید بتایا کہ اس چینل کا نعرہ ہے 'اچھی خبر، سچی خبر'۔
واضح رہے بھارت میں اس وقت 160 سے زائد قومی اور علاقائی نیوز چینلز کی نشریات جاری ہیں جن میں سے دو چینلز سب سے زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ ایک ہندی زبان کا 'آج تک' اور دوسرا انگریزی زبان کا 'انڈیا ٹوڈے'، یہ دونوں چینلز انڈیا ٹوڈے گروپ کی ملکیت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا ویب سیریز میں قدم رکھنے کا عندیہ