(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی اور اکرم چیمہ کے پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق علی زیدی اور محمد اکرم چیمہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں کو حلقے سے نکل جانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
علی زیدی کا نیشنل سٹیڈیم کے پاس پولنگ سٹیشن کا دورہ کرنے پرجس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ، پیپلزپارٹی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ارکان کے پولنگ سٹیشنوں کے دورے ضابطہ اخلاق کی خلاف رزی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے خط پر الیکشن لیتے ہوئے علی زیدی کو کنٹوننٹ بورڈ کی حدود سے نکلنے کی ہدایت کر دی ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ نے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے اکرم چیمہ کو حلقے سے نکالنے کیلئے پولیس کو احکامات جاری کر دیے ، الیکشن کمیشن کا ایس ایس پی ملیر ، ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی شرقی کو تحریری خط لکھا جس میں کہا گیا کہ کسی رکن اسمبلی کو پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے 42وارڈز کے انتخابات ہو رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نئےٹی وی چینل کا آغاز:لوگ صرف مثبت خبریں دیکھ سکیں گے