کرینہ کپور کی بیٹے کی پیدائش کے 7 ماہ بعد فلم انڈسٹری میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے 7 ماہ بعد فلم انڈسٹری میں واپسی۔
تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر میک اَپ روم سے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں، تصاویر میں وہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے نظر آرہی ہیں، انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے سیٹ پر ہیں اور ان کی اپنے پیاروں کے ساتھ واپسی ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ ادویت چندن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ سُپر اسٹار عامر خان بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔یہ فلم رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس کا خصوصاََ عامر خان کے مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نئےٹی وی چینل کا آغاز:لوگ صرف مثبت خبریں دیکھ سکیں گے