فافن کے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تحفظات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)انتخابی معاملات پر نظر رکھنے والی تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بل میں قانونی خامیوں کی نشان دہی کر دی ہے۔
فافن نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیچیدہ صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 2017 میں انتخابی اصلاحات مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کی گئی تھیں، حکومت اس بار بھی مشاورت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی روایت کو برقرار رکھے۔
فافن کے مطابق حکومت اور سیاسی جماعتیں سیاسی فیصلہ سازی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر مت ڈالیں، سیاسی اتفاق رائے کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی گئی تو آئندہ انتخابات کے جائز ہونے پر سوالات اٹھ جائیں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ووٹ چوری کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں۔آپ اپنی چپل تو لے لو۔۔اداکارہ دپیکا کا فوٹو گرافر سے مکالمہ۔۔ویڈیو وائرل