طلاق لینے کیلئےسفاک شوہر نےبیوی کو دنیا کی سب سے خطرناک بیماری کاانجکشن لگوادیا

Sep 12, 2021 | 23:51:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  سفاک شوہر نے طلاق لینے کیلئے حاملہ بیوی کو انجکشن لگوا کر اسے ایڈز کا مریض بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع علی گڑھ کے علاقے رام گھاٹ میں پیش آیا  ۔ لڑکی کی 7 دسمبر 2020 کو شادی ہوئی تھی۔ دولہا کے خاندان کو دلہن والوں کی طرف سے 12 لاکھ روپے نقد اور 25 لاکھ روپے مالیت کا جہیز دیا گیا۔ دلہن کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر کا نرسنگ ہوم میں کام کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلق ہے جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کی لندن میں کرائے کی کار میں سفر کی عادت۔۔ویڈیو وائرل

سسرالیوں نے لڑکی کے گھر والوں کو بلا کر کہا کہ دونوں میں جھگڑا بہت زیادہ ہوتا ہے اس لیے ان کی طلاق کرادی جائے تاہم میکے والوں نے کہا کہ حمل کی وجہ سے طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔ اس بات کے کچھ ہی دن بعد شوہر اپنی حاملہ بیوی کو اس کے گاؤں کے باہر چھوڑ کر چلا گیا۔

 لڑکی نے اہلخانہ کے سامنے اس با ت کا انکشاف کیا کہ شوہر اور جیٹھ اسے انجکشن لگوانے لے جاتےتھے جس ے وہ ایڈز کی مریضہ بن گئی ہے۔ پولیس نے خاتون کے شوہر، سسرالیوں اور انجکشن لگانے والے نرسنگ ہوم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں