'' ابھی توجہ سیلاب متاثرین پر مرکوز، دسمبر کے بعد سیاست کا سوچوں گا ''
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی تناؤ اور تقسیم نقصان دہ، مسائل گفت و شنید کے ذریعے حل کئے جائیں، حکومت اسی کی بننی چاہیئے جسے عوام ووٹ دیں، اسوقت سیاست نہیں مدد کریں۔
سابق گورنر چودھری سرور نے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی روانگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی توجہ سیلاب متاثرین پر مرکوز ہے، دسمبر کے بعد سیاست کا سوچوں گا، ملک جاری سیاسی کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے، ملک کو آگے لیکر جانے کےلئے پولرائزیشن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آپس میں گفت و شنید نہ ہونے سے قوم کو نقصان ہو رہا ہے، ہم سب پاکستانی بھائی ہیں، آئیے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں، سیاستدانوں اور حکومتوں سے اپیل ہے کہ ایسے موقع پر سیاست نہ کریں، غریب اور مستحق افراد کی مدد کریں، اس پیسے کا مکمل احتساب ہونا چاہیے تاکہ پیسہ غریب آدمی تک پہنچے۔