(ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 105 کیسز سامنے آئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 5 سو 33 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.78 فی صد رہی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 94 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 71 ہزار 1 سو 96 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 5 سو 99 ہو چکی ہے۔