رانا ثنا اللہ کی حفاظتی ضمانت نہ ہوئی تو گرفتار کرلیں گے:ہاشم ڈوگر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:'' ابھی توجہ سیلاب متاثرین پر مرکوز، دسمبر کے بعد سیاست کا سوچوں گا ''
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا عمران خان مقدمات کا سامنا کررہے ہیں توسب کو کرنا ہوگا، اگر رانا ثنا اللہ کی حفاظتی ضمانت نہ ہوئی تو گرفتار کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے 30 ارکان اسمبلی حفاظتی ضمانتیں کرواکر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ حفاظتی ضمانت پرہیں، ضمانت نہ ملنے پر گرفتار کرلیں گے۔