پی ٹی آئی نے سابق امریکی سفارت کار کی عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی

Sep 12, 2022 | 11:07:AM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے سوموار کو سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل سے ملاقات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکی صدر بل کلنٹن کی انتظامیہ میں 1993ء میں جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء کے لیے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ رہ چکی رابن رافیل نے پی ٹی آئی چیئرمین سے اسلام آباد میں ان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے مقدمے میں درخواست ضمانت، عمران خان 11 بجے طلب

مزیدخبریں