سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 12, 2022 | 11:25:AM

(ویب ڈیسک )  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔سجل علی کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس میں وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان کے ساتھ نظر آ رہی ہے۔ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں، اس لیے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں ان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں اپنی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوگر ہوئیں۔

مزیدخبریں