پاکستان میں آج سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال پر پاکستان میں آج سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی جس وجہ سے آج 12 ستمبر کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جارہا ہے۔آج کےروز پورے ملک میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹوئٹ کیا کہ 'ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے افسوسناک انتقال پر برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان 12 ستمبر 2022 کو یوم سوگ منائے گا۔
To express solidarity with the government & people of the United Kingdom on the sad demise of Her Majesty Queen Elizabeth II, Pakistan will observe a national day of mourning on 12 Sept. 2022. During the day, Pakistan’s flag will be lowered to half-mast throughout the country.
— Pakistan High Commission London (@PakistaninUK) September 11, 2022
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ گزشتہ جمعرات کو انتقال کر گئیں تھیں جس کے بعد پوری دنیا سے افسوس اور شاہی خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کے پیغامات آنا شروع ہوگئے تھے۔