بغاوت  کیس،شہباز گل کی درخواست ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

Sep 12, 2022 | 11:32:AM
بغاوت  کیس،شہباز گل,درخواست ضمانت, سماعت ,اسلام آباد ہائی کورٹ
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ بتایا گیا تھا کہ 14 ستمبر کو سماعت ہے، اب کل سماعت رکھ لیں،شہباز گِل کے وکیل نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ لاہور سے اس کیس کیلئے آئے ہیں، کل نہیں پھر سماعت 15 ستمبر کو رکھ لیں، عدالت نے شہبازگِل کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر دلائل 15 ستمبر کو طلب کرلئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کی،عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔