پاکستان کو ایشیاء کپ فائنل میں شکت، اہم کھلاڑی نے ذمہ داری قبول کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان کو کل سری لنکا سے 23 رنز سے ایشیا کپ فائنل میں شکست ہو ئی ، جس کی ذمہ داری شاداب خان نے قبول کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں : پہلا کارو باری دن ، ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
پاکستان کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کل ہونے والے ایشیا کپ 2022 میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے لئے یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ وہ کیچ کو نہ چھوڑے ، اور میں فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہو ں ، میری وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
شاداب خان نے اپنی ٹویٹ میں نسیم شاہ ، محمد رضوان اور نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پہت اچھا کھیلا اور پوری ٹیم نے اپنی کوشش کی میچ جیتنے کی ۔
Catches win matches. Sorry, I take responsibility for this loss. I let my team down. Positives for team, @iNaseemShah, @HarisRauf14, @mnawaz94 and the entire bowling attack was great. @iMRizwanPak fought hard. The entire team tried their best. Congratulations to Sri Lanka pic.twitter.com/7qPgAalzbt
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 11, 2022
واضح رہے کہ شاداب خان نے کل سری لنکاکے اہم کھلاڑی کے 2 کیچ چھوڑے تھے جو میچ کا ٹر نگ پوئنٹ ثابت ہوا ۔