پاکستان کو ایشیاء کپ فائنل میں شکت، اہم کھلاڑی نے ذمہ داری قبول کرلی

Sep 12, 2022 | 11:36:AM

(ویب ڈیسک ) پاکستان کو کل سری لنکا سے 23 رنز سے ایشیا کپ فائنل میں شکست ہو ئی ، جس کی ذمہ داری شاداب خان نے قبول کر لی ۔ 

یہ بھی پڑھیں : پہلا کارو باری دن ، ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

پاکستان کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کل ہونے والے ایشیا کپ 2022 میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے  کہ کسی بھی کھلاڑی کے لئے یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ وہ کیچ کو نہ چھوڑے  ، اور میں فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہو ں ، میری وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

شاداب خان نے اپنی ٹویٹ میں نسیم شاہ ، محمد رضوان اور نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پہت اچھا کھیلا اور پوری ٹیم نے اپنی کوشش کی میچ جیتنے کی ۔ 

واضح رہے کہ شاداب خان نے کل سری لنکاکے اہم کھلاڑی کے 2 کیچ چھوڑے تھے جو میچ کا ٹر نگ پوئنٹ ثابت ہوا ۔ 

مزیدخبریں