شفقت محمود کو دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو دل کی تکلیف لاحق ہوئی ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کےبعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شفقت محمود کی آج ہسپتال میں انجیو گرافی کرائی جائے گی۔
Unfortunately my old heart condition has landed me in the hospital again. Angiography is planned for today. Praying that all goes well
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 12, 2022
پی ٹی آئی رہنماشفقت محمود نے ٹویٹ کر کہ عوام کو اپنی حالت سے آگاہ کیا اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ شفقت محمود نے صحت کے مسائل کے باعث پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنما کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔