شفقت محمود کو دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Sep 12, 2022 | 11:37:AM

 (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو دل کی تکلیف لاحق ہوئی ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

سابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو اچانک دل کی تکلیف  ہوئی  جس کےبعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع نے بتایا  کہ شفقت محمود کی آج ہسپتال میں انجیو گرافی  کرائی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماشفقت محمود نے ٹویٹ کر کہ عوام کو اپنی حالت سے آگاہ کیا اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ شفقت محمود نے صحت کے مسائل کے باعث پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنما  کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں