(ویب ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اتوار کو ان کی میت ایڈنبرا پہنچا دی گئی۔ اس سے قبل جب ملکہ کی میت بالمورل سے ایڈنبرا کے لیے میت گاڑی میں سفر پر روانہ کی گئی تو بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
سوگواران کی بڑی تعداد خاموشی سے ملکہ کی میت کو جاتے ہوئے دیکھا۔ ان کی میت کو شاہی معیار کے مطابق خاص انداز سے کپڑے میں لپیٹا گیا تھا۔ سکاٹ لینڈ میں بڑی تعداد میں عوام بادشاہ چارلس سوم کو بھی سننے کے لیے جمع ہیں۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔ چار دن تک عوام کو ان کی میت کے آخری دیدار کی اجازت ہو گی۔
اس سے پہلے ملکہ کی میت کو 12 ستمبر کو 24 گھنٹوں تک سینٹ جائلز کیتھیڈرل ایڈنبرا میں رکھا جائے گا جہاں لوگ انھیں خراج عقیدت پیش کرنے آ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ملکہ الزبتھ کی موت پرنس ہیری اور میگھن کے لیے شاہی مفاہمت کا باعث بن سکتی ہے؟