ٹیلی تھون کے دوران حکومت نے چینلز بند کر دئے ، عمران خان

Sep 12, 2022 | 12:12:PM
ٹیلی تھون کے دوران حکومت نے چینلز بند کر دئے ، عمران خان
کیپشن: عمران خان
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ان کے ٹیلی تھون کی نشریات کے دوران چینلز کو بند کر دیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹویٹ کی ہے کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت اور انکےسرپرستوں نےگزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکےحوالےسےمنعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکوا کر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیاہے۔ پہلےانہوں نے چینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانےکےحوالے سے دباؤ ڈالا، اسکےباوجود جب چند چینلز نےنشریات جاری رکھیں تو انہوں نےکیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔اس سےثابت ہوتا ہےکہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سےیہ کس قدر خوفزدہ ہیں۔ انہیں یہ بھی عِلم ہےکہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کےباعث پیسوں کےمعاملےمیں کوئی ان پر اعتماد کو تیارنہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھےاور میری جماعت کو نشانہ بنانےکیلئےانہوں نےسیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی اور یہ بےحسّی ناقابلِ تصوّر ہے ، اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنےمیں کامیاب رہے۔میں دیارِغیرخصوصاًامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے سابق امریکی سفارت کار کی عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی