میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 57 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

Sep 12, 2022 | 12:12:PM
 میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 57 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
کیپشن: میجر راجہ عزیز بھٹی شہید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی کا 57 واں یوم شہادت ملک میں پورے عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

راجہ عزیز بھٹی 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے اور 1947 میں آزادی سے پہلے پاکستان جا کے  ضلع گجرات کے گاؤں لڈیاں میں بس گئے۔1950 میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔1965  ستمبرمیں پاک بھارت جنگ کے دوران برکی، لاہور میں ایک کمپنی کمانڈر کے طور پر پوسٹ ہوئے.

میجر راجہ عزیز بھٹی نے اپنی پلاٹون کے ساتھ  سٹریٹجک بی آر بی کینال پردفائی پوزیشن لینے کا فیصلہ کیا ,مسلسل پانچ دن تک بہادری سے  دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا اور دشمن کے  بی آر بی کو پار کر کے لاہور پر قبضہ کرنے کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔     

دشمنوں کے ٹینکوں اور توپ خانے کی مسلسل فائرنگ سے بے خوف ہوکر میجر راجہ عزیز  بھٹی نےاپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ بی آر بی نہر کے دفاع کو منظم کیا ۔ 12ستمبر کو دشمن کے ٹینکوں نے ایک بار پھر جب لاہور کا رکھ کیا تو  میجر عزیز بھٹی نے جوابی  تابڑ توڑ حملے کا آغاز کیا جس کے دوران دشمن ٹینک کا ایک گولہ میجرعزیزبھٹی شہید کےسینے پرآ لگااور وہ جام شہادت نوش کر گئے۔  میجر عزیز بھٹی کو 1965 کی جنگ میں بے مثال جرات اور قیادت کے سبب ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔