سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

Sep 12, 2022 | 13:21:PM
سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں ایک سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان میں اس وقت 11 مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ماہ سیوریج پانی سے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ڈسٹرکٹ میں حالیہ پولیو مہم 15 سے 21 اگست کو چلائی گئی تھی۔

لانڈھی بختاور ولیج سے ماحولیاتی نمونہ رواں سال 23 اگست کو حاصل کیا گیا تھا۔

رواں سال کراچی سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے جبکہ اس سے قبل کراچی سے پچھلا مثبت نمونہ مئی 2021ء میں رپورٹ ہوا تھا۔ ضلع سے آخری پولیو وائرس کیس جون 2020ء میں رپورٹ ہوا تھا۔ رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بخار کی ادویات کی پروڈکشن بند ہونے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت صحت