رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

Sep 12, 2022 | 14:16:PM
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی
کیپشن: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

 سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ ثاقب نثار نے اپنی گفتگو میں بار بار سینئر ترین (Senior Puisne) جج کا لفظ دہرایا، بیان حلفی سینئر ترین جج لکھنا چاہتا تھا، ایک جج کا نام بیان غلط فہمی کی بنا پر لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

رانا شمیم نے اپنے جواب میں کہا کہ لان میں چائے پر ثاقب نثار سے ملاقات کے دوران ان کی گفتگو سنی، میں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے منہ سے سینئر پیونی جج کے الفاظ بار بار سنے، بیان حلفی تین سال بعد 72 سال کی عمر میں ذہنی دباؤ میں لکھا، غلط فہمی کی بنا پر سینئر پیونی جج کی بجائے جج کا نام بیان حلفی میں لکھ دیا۔

جواب میں مزید کہا کہ غلطی پر گہرا دکھ ہے اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، عدلیہ کو اسکینڈلز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جب سے پروسیڈنگ شروع ہوئی ہیں تب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہا ہوں، میری غلط فہمی کی بنا پر جو صورت حال پیدا ہوئی شروع دن سے اس کا اظہار کرتا آرہا ہوں۔

رانا شمیم نے اپنے جواب میں کہا کہ اس عدالت کا کوئی حاضر سروس جج اس تنازع میں شامل نہیں، اپنی غلط فہمی پر اس عدالت کے تمام حاضر سروس ججز سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، عدالت سے مودبانہ استدعا ہے کہ عدالت میری معافی قبول کرے۔