جنید صفدر کی گرفتاری کے معاملے میں مریم نواز نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے، جنید صفدر کی گرفتاری کی تردید سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی گرفتاری سے متعلق زیرِ گردش جھوٹی خبروں پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
صحافت کا لبادہ اوڑھے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کے پاس نا پہلے کوئی ایجنڈا تھا اور نا اب.یہی وجہ ہے کہ من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے https://t.co/gdzB3OkdFL
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) September 12, 2022
ذیشان ملک نے جھوٹے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے، تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کے پاس نہ پہلے کوئی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے، یہی وجہ ہے کہ من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔
بریکنگ نیوز : *????لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی جعلی ڈگری لینے پر گرفتاری*????????????
— Umar Afridi???????? (@UmarAfridi6159) September 11, 2022
⚔️????????⚔️#اگ_لگادو_کرپٹ_نظام_کو #کپتان_کی_پس_ایک_کال pic.twitter.com/Yrvaadgr6U
واضح رہے کہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سے متعلق ایک جھوٹی خبر زیرِ گردش تھی جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جعلی ڈگری حاصل کرنے پر لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔