مریم نواز کے پاسپورٹ کا حصول ،فل بینچ 14 ستمبر کو سماعت کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست سماعت کے لئے مقرر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 3 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے،چیف جسٹس محمدامیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مریم نواز کی متفرق درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد مریم نواز کی متفرق درخواست پر نیا تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں کی معذرت کے باعث دو رکنی بنچ 8 ستمبر کو تحلیل ہوگیا تھا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع
واضح رہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت میں ضبط ہے،بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ ضروری ہے،اگر عدالت نے پاسپورٹ دینے کا حکم دے دیا تو مریم نواز کے جلد لندن جانے کا امکان ہے جہاں وہ اپنے والد اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کریں گی ۔