(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر پوری دنیا سوگ میں مبتلا ہے، برطانیہ نے ملکہ کے انتقال پر10 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے،نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے14 ستمبر کو لندن بھی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں، ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں 19ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 26 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا
Sep 12, 2022 | 17:45:PM