عمران خان کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں،راجہ ریاض

Sep 12, 2022 | 18:16:PM
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی، راجہ ریاض، توہین عدالت ، عمران خان، دوبارہ موقع دیا گیا، معافی نہیں مانگی
کیپشن: راجہ ریاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہناہے کہ توہین عدالت میں عمران خان کو دوبارہ موقع دیا گیا مگر معافی نہیں مانگی، فردجرم کے بعد ٹرائل ہوگا، عمران خان کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں ۔
تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا مزید کہناتھا کہ دنیا نے دیکھا 25 مئی کو عمران خان لوگوں کو کیسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، عمران خان کو غلط فہمی ہے ، بڑے بڑے لیڈر ریاست سے نہیں ٹکرا سکے، عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا،عوام تو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی بہت تھے۔
قائد حزب اختلاف نے کہاکہ پنجاب میں کوئی بھی وزارت نہ ملنے پر ق لیگ والے ناراض ہیں ، ناراض ارکان نے چودھری شجاعت سے رابطہ کرکے گرین سگنل دےدیا ہے، ارکان اسمبلی چودھری شجاعت کیساتھ چلے گئے تو پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ رہنا مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 26 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا