توہین عدالت کیس الیکشن کمیشن کااختیار ہی نہیں، عمران خان

Sep 12, 2022 | 19:35:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، توہین الیکشن کمیشن کیس، تحریری جواب جمع،
کیپشن: عمران خان اور الیکشن کمیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپناتحریری جواب جمع کرا دیا،تحریری جواب بیرسٹر گوہر اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا
عمران خان نے توہین کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چیلنج کردیا، عمران خان نے تحریری جواب میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کے خلاف ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی،جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیانات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ،الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوانے کا اختیار نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب میں نوٹسز واپس لینے کی استدعاکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں،راجہ ریاض