عمران خان ، فواد چودھری اور اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری، الیکشن کمیشن نے 27 ستمبر کو طلب کرلیا

Sep 12, 2022 | 20:07:PM

(24 نیوز) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان ،فواد چودھری اور اسد عمرکا جواب غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا اور27 ستمبر کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چودھری کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے دونوں پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپناتحریری جواب جمع کرا دیا،تحریری جواب بیرسٹر گوہر اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔عمران خان نے توہین کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چیلنج کیا گیاتھا، عمران خان نے تحریری جواب میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کے خلاف ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی،جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیانات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ،الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوانے کا اختیار نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب میں نوٹسز واپس لینے کی استدعاکی ہے۔

مزیدخبریں