سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، خریدار پریشان

Sep 12, 2022 | 21:16:PM
عالمی منڈی، سونے کی فی اونس،قیمت میں اضافہ
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی خریداری کرنے والوں کیلئے پریشان کن خبر، عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1732 ڈالر پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی، سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572 روپے کا اضافہ ہوا،قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 33 ہزار 745 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ، فواد چودھری اور اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری، الیکشن کمیشن نے 27 ستمبر کو طلب کرلیا