(24 نیوز)پنجاب حکومت نے 25 مئی کو تحریک انصاف کے لانگ مار چ کے دوران کارکنوں پر ہونے والے بدترین تشدد کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن قائم کردیاگیا۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی نگرانی جسٹس ریٹائرڈبلال کریں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن واقعے میں ملوث ذمہ داروں کاتعین کرےگا،25مئی واقعے میں صرف جونیئر پولیس افسران کیخلاف تادیبی کارروائی انصاف نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ، فواد چودھری اور اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری، الیکشن کمیشن نے 27 ستمبر کو طلب کرلیا