اوورسیز پاکستانیوں نے اگست میں جولائی سے زیادہ رقوم بھیجیں، سٹیٹ بینک

Sep 12, 2023 | 00:15:AM

(24 نیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں جولائی کے مقابلے 3فیصد زائد رقوم بھیجی ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست میں بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں نے2ارب 10 کروڑ ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 49کروڑ ڈالر بھیجے ہیں،دوسرا نمبر برطانیہ کا33کروڑ ڈالر رہا،عرب امارات سے30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور دیگر گلف ممالک سے 24کروڑ 44 ڈالر بھیجے گئے۔
امریکا سے 26 کروڑ ڈالر جبکہ یورپ سے 29 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں،سپین، اٹلی اور قبرص سے کم مگر ترسیلات زر بڑھی ہیں،مرکزی بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ورکرز ترسیلات 4 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں،مالی سال 2مہینوں میں سوا پانچ ارب ڈالر بھیجے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست، بابراعظم نے وجہ بھی بتا دی

مزیدخبریں