کولمبو میں کسینو جانے پر پی سی بی کے 2 افسران کو شوکاز نوٹس جاری

جواب میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ کھانا کھانے گئے تھے، رات گئے ریسٹورنٹ بند ہونے کی وجہ سے کھانے کیلئے مجبوراً کسینو کا انتخاب کیا تھا۔

Sep 12, 2023 | 00:43:AM

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کسینو اسکینڈل کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو میں کسینو پہنچ گئے تھے، پی سی بی نے کسینو جانے والے دونوں افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کولمبو کے کسینو جانے والے بورڈ میڈیا ہیڈ عمر فاروق کالسن اور جی ایم عدنان علی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، پی سی بی نے دونوں عہدیداروں کو 7 روز میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیاء کپ، بھارتی صحافی نے بارش سے میچ متاثر ہونے پر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی

پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ قصور وار ثابت ہونے پر آفیشلز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق بورڈ ملازمین جوئے خانہ جیسی جگہوں پر نہیں جاسکتے، ماضی میں قومی ٹیم منیجر ٹیسٹ کرکٹر معین خان کیخلاف بھی کسینو جانے پر ایکشن ہوا تھا۔

مزیدخبریں