پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہالینڈ میں پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ایمسٹرڈیم سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خالد لطیف پر لوگوں کو ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اُکسانے کا الزام ہے۔
ہالینڈ کی عدالت نے پاکستان میں مقیم خالد لطیف کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔ ڈچ پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ خالد لطیف نے 2018 میں آن لائن ویڈیو میں وائلڈرز کے قتل پر 23 ہزار ڈالرز انعام دینے کا کہا تھا۔ خالد لطیف نے گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
A Dutch court has sentenced former Pakistani cricketer, Khalid Latif, to 12 years in prison after he was tried in absentia for urging people to murder Dutch far-right leader Geert Wilders. https://t.co/8WROmqJom9 pic.twitter.com/8rCa1X9ISt
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) September 11, 2023
مزید پڑھیں: حارث اور نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر، اب کون سے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ؟
رپورٹس کے مطابق ہالینڈ عدالت کی سزا سے متعلق خالد لطیف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔