موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی کے اس دور میں موٹرسائیکل خریدنا خواب بن چکا ہے مگریاماہا کمپنی نے عوام کی سہولت کیلئے اقساط پر موٹرسائیکل دینے کافیصلہ کر لیا ہے۔
یاماہا کی موٹرسائیکل’وائی بی آر 125جی‘ آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں، وائی بی آر 125جی ایک لیٹر میں 35سے 40کلومیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے فیول ٹینک میں 14لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔
صارفین اگر قیمت کا 20فیصد (ساڑھے 70ہزار روپے) پیشگی ادا کریں تو انہیں یہ بائیک ایک سال کی آسان ماہانہ اقساط پر مل سکتی ہے، اس پلان میں ماہانہ قسط 28ہزار 190روپے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے بڑا اعلان کر دیا
رپورٹ کے مطابق اگر صارفین قیمت کا 15فیصد پیشگی ادا کرتے ہیں تو انہیں ماہانہ 29ہزار 951روپے کی قسط ادا کرنی ہو گی۔ اس پلان میں بھی 12ماہانہ مساوی اقساط میں ادائیگی کرنی ہو گی۔
دونوں پلانز میں 1ہزار 800روپے پراسیسنگ فیس لاگو ہو گی۔
خیال رہے کہ چند دن قبل یاماہا موٹر سائیکل کمپنی نے پاکستان میں موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا تھا، کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق یاماہا YB125Z کی نئی قیمت 15500 روپے کے اضافے کیساتھ 3 لاکھ 96 ہزار ہوگئی تھی جبکہ یاماہا YB125Z-DX کی قیمت میں بھی 15500 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔
اسی طرح یاماہا YBR125 بھی 16500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 5 سو روپے میں فروخت ہوئی جبکہ یاماہا Matt Dark Gray/Matt Orange) YBR125G بھی 17 ہزار روپے مہنگی ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔
اسی طرح یاماہا YBR125G (Red/Black) پر 17 ہزار بڑھ گئے اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت بڑھنے سے موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔