چودھری پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

Sep 12, 2023 | 10:17:AM

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو آج بھی رہائی کا پروانہ نہ مل سکا، انسداد دہشتگردی  عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی  عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔

عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی  کردی۔
 یہ بھی پڑھیںموٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے خوشخبری

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے حکم کا معاملہ،نیب کی لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کےدو رکنی بنچ عدالت نے نیب کو مزید دستاویزات جمع کروانے کے لئے مہلت دیدی۔

مزیدخبریں