3سال قبل پلاٹ خریدنے والے شہری کو پلاٹ نہ ملنے کا معاملہ،وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا

Sep 12, 2023 | 11:16:AM
3سال قبل پلاٹ خریدنے والے شہری کو پلاٹ نہ ملنے کا معاملہ،وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )سی ڈی اے نیلامی میں تین سال قبل پلاٹ خریدنے والے شہری کو پلاٹ نہ ملنے کا معاملہ،متاثرہ شہری کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نوٹس لے کر چئیرمین سی ڈی اے کے ممبر کو رشوت لینے والے ممبر اسٹیٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی۔

دستاویزات کے مطابق حاجی رضوان نامی شہری نے ستمبر 2020 میں انڈسٹریل ایریا روات میں 59کروڑ روپے سے زائد میں پلاٹ خریدا،جس کا رقبہ سی ڈی اے بروشر میں تقریبا 20کنال دکھایا گیا،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ موقع پر 10 کنال زمین تھی جس پر ماربل فیکٹری والوں کا قبضہ تھا،سی ڈی حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر بورڈ میٹنگ طلب کی گئی، بورڈ میٹنگ میں 12کنال زمین دینے اور باقی رقم واپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

شہری کا مزید کہنا ہےکہ 12کنال زمین کا کوریجنڈم جاری کرنے کے لیے سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم نے لاکھوں روپےرشوت  وصول کی، شہری نے سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کے خلاف ایف آئی اے کو بھی درخواست جمع کروادی،3سال گزرنے کے باجود شہری کو پلاٹ نہ مل سکا،شہری کو پلاٹ نہ ملنے پر مجاز اتھارٹیز کو درخواستیں دی جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔