روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری،حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 16 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے بھی نیچے آگیا،ڈالر 301.16 روپے سے 299 روپے تک گر گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے میں خریدا اور 300 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یورو1 روپے کمی سے 324 روپے پر آگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1 روپے سستاہوکر 378 روپے پر آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 82.50 روپے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 50 پیسے سستاہوکر 78.70 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت سے میچ کیوں ہارا؟،حریم شاہ نے اہم عہدیدار کی ویڈیو لیک کا اعلان کر دیا