لاکھوں لیٹر شراب سڑک پر بہہ گئی، ویڈیو دیکھ کر یقین کرنا مشکل

Sep 12, 2023 | 12:10:PM
 پرتگال کے ایک چھوٹے قصبے میں تقریباً 22 لاکھ لیٹر شراب سڑک پر بہہ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرتگال کے ایک چھوٹے قصبے میں تقریباً 22 لاکھ لیٹر شراب سڑک پر بہہ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارم  پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس میں ایک بڑے پیمانے پر شراب کا ریلا بہتا دکھائی دے رہا ہے۔

پہاڑی علاقے سے بہتی لاکھوں لیٹر شراب کو دیکھ کر علاقہ مکینوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ قریبی ایک گھر کا بیسمنٹ بھی شراب کے ریلے میں ڈوب گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریڈ وائن سے بھرے ٹینکس کے پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ یہ بہتی شراب ماحولیاتی آلودگی کا بڑا خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ اسکا رخ  قریبی دریا کی جانب ہے۔

اندازے کے مطابق بہہ جانے والی شراب کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ اس سے ایک بہت بڑا سوئمنگ پول بھر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  الوداع چیف جسٹس الوداع،جاتے جاتے کیا کہہ گئے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں معذرت کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔