ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام،2ٹرالر ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی حمزہ )ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلرز مافیا کیخلاف کسٹم نے ڈنڈا اٹھالیا،حیدرآباد کسٹم انٹیلجنس اینڈ انوسیٹیگیشن نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
سپریڈنٹ کسٹم انٹیلجنس خیر محمد کا کہنا تھا کہ ایرنی ڈیزل کارگو ٹرالرز میں خفیہ ٹینک بناکر اسمگل کیا جارہا تھا, دو ٹرالر ضبط کرکے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے،دونوں ٹرالرز کے خفیہ ٹینکوں میں ہزاروں لیٹر ڈیزل موجود ہے, اسمگل شدہ ڈیزل کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔
سپریڈنٹ کسٹم انٹیلجنس کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی ڈیزل بلوچستان کے راستے بذریعہ قومی شاہراہ سندھ لایا جارہا تھا,اسمگلنگ مافیا کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی ایس پی نارکو ونگ لاہور کریمینلز پربازی لےگیا