(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے ،صدر مملکت نے فواد حسن فواد کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دی ۔
فواد حسن فواد سابق بیورو کریٹ اور نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے ورلڈ بنک میں بھی اہم فرائض سرانجام دئیے ۔
وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت تقرری کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے اہم عہدیدار کی ویڈیو لیک کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ فواد حسن فواد اور ان کی اہلیہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے سکینڈل میں رواں سال کے شروع میں احتساب عدالت نے بری کر دیا تھا۔