(عبدالخالق مغیری) لاڑکانہ میں اضافی بل آنے پر خواجہ سرا ء بھی میدان میں نکل آئے، سیپکو کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے اضافی یونٹس پر سیپکو انتظامیہ کے خلاف خواجہ سرا ندیم لنگاہ نے اپنے پڑوسیوں کے ہمراہ پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔
خواجہ سرا ندیم لنگاہ کا کہنا ہے کہ سال 2021 سے 2023 تک 1140 یونٹس استعمال ہوئے جبکہ صرف ایک ماہ میں 1154 یونٹس کا بل بھیج دیا گیا،سیپکو انتظامیہ نے ناجائز یونٹس بل میں لگا کر بھیجیں ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔