بدترین مہنگائی کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کی کال دیدی

Sep 12, 2023 | 13:02:PM

(24نیوز)مہنگائی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، وکلاء نے ہڑتال  اور احتجاج کی کال دیدی۔
لاہور ہائیکورٹ بار نے 14 ستمبر کو ہڑتال اور احتجاجی ریلی کی کال دی ہے،سیکرٹری ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ وکلاء جمعرات کو ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد ہڑتال کریں گے،14ستمبر کو 11بجے صبح ہائیکورٹ بار میں جنرل ہاؤس اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد ہائیکورٹ سے جی پی او چوک تک پر امن ریلی نکالی جائے گی ۔

سیکرٹری بار کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کنونشن کی متفقہ منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں ہڑتال اور احتجاج کا فیصلہ کیا ،آئین کی پاسداری ، قانون کی حکمرانی کے لئے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری کو بڑا عہدہ مل گیا

مزیدخبریں