(24نیوز)شہر لاہور میں جان بچانے والی بیشتر ادوایات ناپید ہوگئیں،بلیک میں وہی ادویات 10 گنا مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ادوایات ناپید ہونے سے مریضوں کی جان بھی خطرے میں ہے،مرگی کےمریضوں کی ٹیگرال 4 گنا زیادہ قیمت ادا کرنے کے باوجود مارکیٹ میں عدم دستیاب ہے،شوگرکےمریضوں کی جان بچانےوالی داوانسولین لائف لائن مارکیٹ میں دستیاب نہیں،بیشتر مارکیٹس میں ہیوملن 70/30 بھی عدم دستیاب ،دل کے مریضوں کی دوا ہیپرین انجیکشن ،مریضوں کونیندبچانے،موڈٹھیک کرنیوالی دوااریٹالین بھی دستیاب نہیں ۔
اس کے علا وہ بیشتر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے،پیراسٹامول 20 دوائی کا پتہ 192 روپے تک فروخت ہونے لگاہے۔