بھارت سے ہار کے بعد چیئر مین پی سی بی کی بابر اعظم کو اہم تلقین

Sep 12, 2023 | 13:24:PM

(شہباز علی )چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے  بھارت سے ہار کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ملاقات کر کے حوصلہ بڑھا  دیا۔
 تفصیلات کے مطابق چیئرمین ذکاء اشرف نے بھارت سے شکست کےبعد بابراعظم کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے،جو تکنیکی غلطیاں ہوئیں ان کو ٹھیک کریں ،اگلے میچ پر توجہ رکھیں،ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، ملاقات میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے،ایشیا کپ جیتنے کیلئے پورا زور لگائیں گے،ہماری نظر ایشیا کپ جیتنے پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی تھی، جس کے بعد اب پاکستان کا اہم میچ  سری لنکا کیساتھ ہے اگر ہم سری لنکا کو شکست دے دیتے ہیں تو قومی ٹیم کا ایشیا کپ فائنل میں جانے کا  امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:انجرڈ آغا سلمان کی جگہ کس بیٹسمین کو شامل کیا جائیگا؟ اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں